25-11-2007 نیشنل پریس کلب کراچی کے قیام کا سبب بننے والے اجلاس جو
تاریخ کو جبیس ہوٹل کراچی میں منعقد ہوا اس اجلاس
کی روداد اخبارات میں شائع بھی ہوئی
کراچی کے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک سوے زائد صحافیوں ،فوٹوگرافروں اور الیکٹرانک کیمرہ مینوں کا ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں اس امر پر غور وخوض کیا گیا کہ شہرکے صحافیوں کے ساتھ روا رکھی جانے والی زیادتیوں اورناانصافیوں کا ازالہ کرنے کے لئے ایک ایسے متبادل پریس کلب کا قیام عمل میں لایا جائے جس کے دروازے ہر صحافی ، پریس فوٹو گرافرزاور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں و کیمرہ مینوں کیلئے کھلے ہوں ۔ بعدازاں طویل بحث ومباحثے اور تجاویز اور مشوروں کے بعد ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے کراچی نیشنل پریس کلب کے قیام کا اعلان کردیا گیا ۔ جس کا عارضی دفتر این پی ٹی نزد سندھ سیکرٹریٹ میں قائم کردیا گیا ہے
۔اجلاس میں موجود شرکاء نے نوتشکیل شدہ کراچی نیشنل پریس کلب کے معاملات کوچلانے کے لئے عارضی طورپر ایک 19 رکنی ایڈہاک کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں
تحسین کمال ، عبیدمجتبیٰ ،آصف رانا اسد اللہ ملک
، مصباح الحسن، کے علاوہ دیگرممبران شامل ہیں ۔ کمیٹی کا کنوینئر سینئر صحافی ارشاد ایم خان کومنتخب کیا گیا ۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ ایڈہاک کمیٹی کراچی نیشنل پریس کلب کی نئی ممبر شپ کا طریقہ کار وضع کرے گی اور کلب کے باقائدہ انتخابات کرانے کیلئے لائحہ عمل اورتاریخ کابھی اعلان کر ے گی